Document Verification

Member directory

 Awareness Seminar on Islamic Banking
NEWS
گوجرانوالہ چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے کہا کہ گوجرانوالہ کے سپوت طلحہ طالب نے کامن ویلتھ جونینئرویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طلحہ طالب نے ملائشیا میں منعقدہ کامن ویلتھ جونینئرویٹ لفٹنگ میں117کلو اور 141کلو ویٹ اٹھا کر بھارت سمیت 26ملکوں کو شکست دیکر کر سونے کاتمغہ اپنے نام کیا ۔بلاشبہ طلحہ طالب کی اس شانداری کامیابی نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔پاکستان کے ایسے نوجوان یقین ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل جہاں انسان کو تندرست اور چاکو چوبند رہنے کی ضمانت دیتی ہیں وہاں ذہنی نشو نما میں بھی نما یاں کردار ادا کرتی ہیں۔جس معاشرے میں کھیل کا میدان پایا جاتا ہے اس کی نسل میں معاشرتی خرابیاں یعنی آوارہ پن ، بے راہروی، فسا د اور منشیات کااز خود تدارک ہو جاتا ہے۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔